اقتصادی تعاون تنظیم کے ویڑن 2025 سے رکن ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون مضبوط بنانے میں مدد ملے گی ،ْدفتر خارجہ

پاکستان خطے کی اقتصادی اور تجارتی راہداری بن سکتا ہے ،ْترجمان نفیس زکریا کا انٹرویو

بدھ 1 مارچ 2017 18:22

اقتصادی تعاون تنظیم کے ویڑن 2025 سے رکن ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء)دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے ویڑن 2025 سے رکن ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وژن2025 کے تحت پارلیمانی تبادلوں اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے رکن ملکوں نے بنیادی ڈھانچے کے قیام اور علاقائی روابط بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کی اقتصادی اور تجارتی راہداری بن سکتا ہے۔