تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف 13 ویں ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس چلے گئے

وزیر دفاع نے تاجک صدر کو رخصت کیا ،ْ پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین علی نے دورہ کا تصویری البم پیش کیا

بدھ 1 مارچ 2017 18:22

تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف 13 ویں ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف 13 ویں ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس چلے گئے۔

(جاری ہے)

نور خان ایئر بیس پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تاجک صدر کو رخصت کیا۔ اس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین علی نے تاجک صدر کو ان کے دورہ کا تصویری البم پیش کیا۔