سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبطی کیخلاف درخواست کی 11 مارچ کو سماعت ہو گی

جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بیگم صہبامشرف کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کریگا

بدھ 1 مارچ 2017 18:22

سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبطی کیخلاف درخواست کی 11 مارچ کو سماعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) پرویز مشرف سنگین غداری کیس 11 مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے ،ْ سابق صدر کی جائیداد ضبط کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہو گی۔

(جاری ہے)

جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بیگم صہبا مشرف کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کریگا۔ بیگم صہبا مشرف نے جائیداد ضبط کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ خصوصی عدالت نے 19 جولائی 2016ء کو پرویز مشرف کی جانب سے پیش نہ ہونے پر ان کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :