شہباز شریف کا آرمی چیف کو ٹیلیفون ،ْ پاکستان سپر لیگ فائنل کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی پر مکمل تعاون کی یقین دہانی

بدھ 1 مارچ 2017 18:19

شہباز شریف کا آرمی چیف کو ٹیلیفون ،ْ پاکستان سپر لیگ فائنل کی سیکیورٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا ،ْٹیلی فونک گفتگو کے دوران پاکستان سپر لیگ فائنل کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے فوج بھرپور تعاون کرے گی ، میگا ایونٹ میں سیکیورٹی کے لیے جو بھی چیزیں درکار ہوں ہمیں بتائی جائیں ،ْفوج کی طر ف سے بھرپور تعاون فراہم کیا جائیگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں خوف و ہراس کی فضا ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔