کوہستان،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے سکولوں میں چھاپے،10اساتذہ اور4کلاس فور غیرحاضر،ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا

بدھ 1 مارچ 2017 18:18

کوہستان ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہستان نے عوامی شکایات پر ضلع کے سرکاری سکولوں میں چھاپوں کے دوران 10اساتذہ اور4کلاس فور ملازمین کو ڈیوٹی سے غیرحاضر پایا۔غیرحاضر ملازمین کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

عوامی شکایات پر ڈی او کوہستان سید شبیر حسین شاہ نے اپنے عملہ کے ہمراہ پٹن، کیالہ، کیورہ، مورین اور بن کھڑکے ہائی مڈل اور پرائمری سکو لوں میںچھاپوں کے دوران دوران4 سی ٹی ،6پی ایس ٹی اساتذہ اور 4 کلاس فور ملازمین ڈیوٹیوں سے غیر حاضر پائے گئے جن کا ریکارٖڈ قبضہ میں لے کر ان کے تنخواہیں بندکرکے غیرحاضر ملازمین کی انکوئری شروع کر دی ۔

اس موقع پر ڈی او محکمہ تعلیم سید شبیر حسین شاہ نے اساتذہ کووارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ بچوں کے مستقبل سے کھیلنا چھوڑ دیں اور سکولوں میں اپنی حا ضری یقینی بنائیں ۔غفلت کے مرتکب اساتذہ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :