ترکی کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل ہلوسی آکار کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات

پیشہ ورانہ امور اورپاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترجمان پاک بحریہ

بدھ 1 مارچ 2017 18:18

ترکی کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل ہلوسی آکار کی پاک بحریہ کے سربراہ ..
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ترکی کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل ہلوسی آکار نے بدھ کو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سے نیول ہیڈکوارٹرز میںملاقات کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور اورپاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے علاقائی میری ٹائم خطے میں امن واستحکام برقرار رکھنے کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاک بحریہ کے زیرِانتظا م حا لیہ دنوںمیں منعقد کی جانے والی کثیرالملکی مشق امن کا زکر کیا اور اس مشق میں ترک بحریہ کی بھرپور شرکت کو سراہا۔ترک کمانڈر نے بحری مشق امن 17 کے تحت غیرملکی بحری افواج کو یکجا کرکے سمندروں میں امن واستحکام کے قیام کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے سمندر میں دہشتگردی اور بحری قزاقی کے خلاف پاک بحریہ کے عزم و کارکردگی کی تعریف کی اور اس ضمن میں کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اورکاوئنٹر پائیریسی آپریشنز میں پاک بحریہ کی شمولیت کوخراج تحسین پیش کیا۔اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیاں دفاعی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :