ایران کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد ایک ماہ کے دوران 5 سے 10 ہزار ٹن کینو برآمد کیا جائیگا

وزارت تجارت کوشش کرے تو آئندہ سیزن میں 70 ہزار ٹن کینو صرف ایران برآمد کیا جا سکتا ہے‘ فروٹس اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن

بدھ 1 مارچ 2017 18:10

ایران کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد ایک ماہ کے دوران 5 سے 10 ہزار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) ایران کی جانب سے پاکستانی کینو سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد ایک ماہ کے دوران 5سے 10ہزار ٹن کینو برآمد کیا جائے گا ۔پاکستان فروٹس اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ وحید احمد نے کہا ہے کہ کینو کا سیزن ختم ہو چکا ہے پابندی ہٹنے سے خاص فائدہ نہیں ہو گا لیکن پھر بھی ایک ماہ کے دوران 5سے 10ہزار ٹن ٹین کینوبرآمد کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر وزارت تجارت کوشش کرے تو آئندہ سیزن میں 70ہزار ٹن کینو صرف ایران برآمد کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے کینو کی زمینی راستے سے برآمدات کی اجازت دی ہے اگر سمندری اور فضائی راستوں سے بھی اجازت دے تو ایران کے دیگر شہروں میں بھی پاکستانی کینو برآمد کیے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران نے پاکستانی کینو کی درآمدات سے 6سال کے بعد پابندی کو 20اپریل 2017ء تک کے لئے ختم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :