تیل کی قیمتیں بڑھا کر حکومت نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ،موجودہ حکمرانوںسے کسی خیر کی توقع نہیں‘صمصام علی بخاری

تحریک انصاف تیل کی قیمتوں میںاضافے کو مستر د کرتی ہے ، اضافے کوفوری واپس لیا جائے ‘سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب

بدھ 1 مارچ 2017 18:10

تیل کی قیمتیں بڑھا کر حکومت نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ،موجودہ حکمرانوںسے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے کہ تیل کی قیمتیں بڑھا کر حکومت نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ،موجودہ حکمرانوںسے کسی خیر کی توقع نہیںہے ،تحریک انصاف تیل کی قیمتوں میںاضافے کو مستر د کرتی ہے ، اضافے کوفوری واپس لیا جائے ، حکمرانوں نے عوام پرپٹرول بم مارا ہے ،انٹرنیشنل لیول پرتیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جبکہ پاکستا ن کے حکمران اپنی عیاشیوں کے لئے عوام پر بے جا ٹیکس لگارہے ہیں اور جس سے غریب عوام بری طرح پس رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات میںاضافہ کاباعث بنے ہیں، ملک میں بے روزگاری میں بے پنا ہ اضافہ ہو چکا ہے جس سے کرائم کے ریٹ میںبڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے نوجوان طبقہ بُری طرح متاثر ہواہے اور بچے بے راہ روی کاشکار ہوچکے ہیں، سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹوں میں منشیات فروشوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور غریب عوام کے بچوں کی زندگیاں تباہ و بربادہو رہی ہیں، تحریک انصاف حکمرانوں کی نااہلیوں کو کو منظر عام پر لاتی رہے گی اور ان کو چین سے بیٹھنے نہیں دے گی ۔

(جاری ہے)

سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ اشتہاری حکومت صرف اشتہاروں میں نظر آتی ہے گرائونڈ لیول پر یہ زیرو ہیں ، جنتے پیسے یہ اشتہاروں پر خرچ کررہے ہیں اس سے کئی نئے سکول و کالج اور ہسپتال بن سکتے ہیں اور عوام کو ریلیف مل سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :