فاٹاکو70سال بعدقومی دھارے میںلارہے ہیں جووزیراعظم کاتاریخی کارنامہ ،پختونوںسے محبت کاواضح ثبوت ہے،انجینئرامیرمقام

فاٹااصلاحات کے خالق بھی محمد نوازشریف ہیں،جلد اصلاحات یقینی بنائینگے ،اس پرکسی کوسیاست چمکانے کی ضرور ت نہیں پختونوںکے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکروںگا،پنجاب میںجوخدشات تھے وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعدختم ہوگئے،پختون کمیونٹی سے خطاب

بدھ 1 مارچ 2017 18:03

فاٹاکو70سال بعدقومی دھارے میںلارہے ہیں جووزیراعظم کاتاریخی کارنامہ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ فاٹاکو70سال بعدقومی دھارے میںلارہے ہیں جومحمدنواز شریف کاایک تاریخی کارنامہ اورپختونوںسے محبت کاواضح ثبوت ہے،فاٹااصلاحات کاخالق بھی نوازشریف ہے اور بہت جلد فاٹااصلاحات کویقینی بنائینگے تاہم اس پرکسی کوسیاست چمکانے کی ضرور ت نہیں،فاٹاکے عوام کواصلاحات پرپیشگی مبارکباددیتاہوں۔

انہوںنے کہاکہ دنیاکے کسی حصے میں کیوںنہ ہوپختونوںکے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکروںگا،پنجاب میںجوخدشات تھے وہ گزشتہ روزوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کے بعدختم ہوگئے،پنجاب میں پختون کمیونٹی سے کوئی امتیازی سلوک نہیںہوگا،میں خودپختونوں کاہر محاذ پر وکالت کروںگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم سیاست چمکاتے نہیںبلکہ عملی اقدامات اٹھاتے ہیں،محمدنوازشریف کاوعدہ ہے اورپاکستان مسلم لیگ (ن)کے منشورکاحصہ ہے کہ فاٹاکوقومی دھارے میں لائیںگے اورانشاء اللہ اس وعدے ہرصورت عملی جامہ پہنایاجائیگا،۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے لاہورمیںپختون ویلفیئرتنظیم کی جانب سے منعقدہ کردہ تقریب میںپختون کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپنجاب میںمقیم پختون کمیونٹی کے افرادکے کثیرتعدادمیںشرکت کی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ محمدنوازشریف اورPML-Nنے ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے جواقدامات اٹھائے ہیںآج دیگرممالک بھی موجودہ وفاقی حکومت کی ان بہترین پالیسیوںکے معترف ہیں،اللہ تعالیٰ نے اس سے قبل بھی محمدنواز شریف اورانکی جماعت کامیابیوںاورکامرانیوںسے نوازاہے اورانشاء اللہ آئندہ بھی کرینگے۔