ملتان کے شہر میں ریسٹورنٹ پر روبوٹ گاہکوں کو کھانا سرو کرنے لگا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 مارچ 2017 16:59

ملتان کے شہر میں ریسٹورنٹ پر روبوٹ گاہکوں کو کھانا سرو کرنے لگا
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2017ء) : دنیا بھر میں مختلف شعبہ جات میں اپنا لوہا منوانے والے پاکستانی آج بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ اس بات کا عملی نمونہ نسٹ (NUST) یونیورسٹی  کے ایک طالبعلم نے روبوٹ بنا کر پیش کر دیا۔ پاکستان کے شہر ملتان کے ایکریسٹورنٹ میں روبوٹ گاہکوں کو کھانا سرو کرنے لگا۔

(جاری ہے)

  اس روبوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اسے نسٹ یونیورسٹی کے 2011ء کے بیچ میں گریجویٹ کرنے والے طالبعلم سید اُسامہ نے بنایا۔

اُسامہ کا کہنا ہے کہ اسے یہ روبوٹ بنانے میں 8 ماہ کا عرصہ لگا۔ اُسامہ نے بتایا کہ یہ روبوٹ بنانے سے قبل وہ چینی روبوٹس سے متاثر تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی حیدر آباد میں بھی ایسا ہی ایک روبوٹ لانچ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ ملتان کے اس ریسٹورنٹ میں آنے والے کسٹمرز کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس میں روبوٹ دیکھنا ایک منفرد تجربہ ہے۔

متعلقہ عنوان :