ڈی جی رینجرزپنجاب کاشہرکےمختلف علاقوں کادورہ،داخلی وخارجی راستوں پررینجرزآپریشن کاجائزہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 مارچ 2017 16:56

ڈی جی رینجرزپنجاب کاشہرکےمختلف علاقوں کادورہ،داخلی وخارجی راستوں ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مارچ2017): ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل اظہرنویدحیات نے شہرکے مختلف علاقوں کادورہ کیا،ڈی جی رینجرزنے شہرکے داخلی و خارجی راستوں پررینجرزآپریشن کاجائزہ بھی لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرزپنجاب میجرجنرل اظہرحیات کے شہرکے دورہ کے موقعہ پرسیکٹرکمانڈربریگیڈیئرعاصم گردیزی بھی ہمراہ ہیں۔ اپنے دورہ کے دوران میجرجنرل اظہرحیات نے رینجرز،انٹیلی جنس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کاروائیوں کابھی جائزہ لیا۔ڈی جی رینجرزپنجاب نے جوانوں سے ملاقات کے دوران رینجرزکی دیگرسکیورٹی اداروں کے ہمراہ مشترکہ کاروائیوں کی تعریف بھی کی۔