سام سنگ نے کنٹرولر کے ساتھ نیا GearVRمتعارف کروادیا

بدھ 1 مارچ 2017 18:00

سام سنگ نے کنٹرولر کے ساتھ نیا GearVRمتعارف کروادیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے Oculus, کی پاورڈ سے مزین نیا سام سنگ Gear VR متعار ف کرادیا ہے جبکہ کمپنی کا پہلا Gear VR ہیڈ سیٹ ہے جو کہ کنٹرولر کی سہولت کے ساتھ ہے۔سام سنگ کا یہ نیا Gear VR کنٹرولر سام سنگ کی ورچوئل رئیلیٹی ایکو سسٹم کو توسیع دینے کے ساتھ ساتھ صارفین کیلئے Gear VRکے تجربے سے لطف اندوز ہونے کے عمل کو مزید آسان بھی بنائے گا۔

(جاری ہے)

نیا سام سنگ Gear VR اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسے ایک ہاتھ سے با آسانی کنٹرول کیا جاسکتا ہے،اس کا موشن ان پٹ بہتر VRتجربہ فراہم کرتا ہے ،اس کا ٹچ پیڈ ایپس اور دیگر فیچرز تک تیز اور سہل رسائی فراہم کرتا ہے جبکہ اس میں پوائنٹ،ڈریگ اور ڈراپ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ،اس میں کنٹرولر پر موجود ہوم،والیم اور بیک کی صارف کو اس کے تیز تر استعمال کے قابل بناتی ہے ،اس کی رسٹ اسٹریپ گیمنگ کے دوران مضبوط گرفت فراہم کرتی ہے اور گیمنگ کو زیادہ محفوظ بناتی ہے ،یہ نیا سام سنگ Gear VRایک ہولڈر کے ساتھ دستیاب ہے ،یہ سام سنگ Gear VR کنٹرولر مائیکرو یو ایس بی اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کنورٹر ان باکس دونوں کوسپورٹ فراہم کرتا ہے ،کنٹرولر کو بلیو ٹوتھ کے ذریعے ہم آہنگ سام سنگ اسمارٹ فونز کے ساتھ منسلک کرکے Gear VR. کے سابقہ ورژن کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے ،سام سنگ Gear VR. کنٹرولر بہترین تجربے کیلئے 101ڈگری FOV (Field of View)کے ساتھ 42mm لینسز فراہم کرتا ہے ،سام سنگ Gear VRکنٹرولر کے اس جدید ورژن کو گلیکسی ایس سیون ،ایس سیون ایج،نوٹ فائیو ،ایس سکس ایج پلس،ایس سکس اور ایس سکس ایج کے ساتھ استعمال کیاجاسکتا ہے ۔