کسی بھی ملک کی ترقی وہاں کی آبادی اور وسائل میں تناسب سے مشروط ہے ‘ذکیہ شاہنواز

بدھ 1 مارچ 2017 18:00

کسی بھی ملک کی ترقی وہاں کی آبادی اور وسائل میں تناسب سے مشروط ہے ‘ذکیہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کسی بھی ملک کی ترقی وہاں کی آبادی اور وسائل میں تناسب سے مشروط ہے اور افراد معاشرہ کو صحت ،تعلیم ،رہائش اور خوراک کی فراہمی کسقدر ممکن ہے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے یہاں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ہمارے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی ہمیں اقتصادی ،معاشی اور معاشرتی مسائل سے دوچار کررہی ہے جس کی بڑی وجہ پسماندہ علاقوں میں نسل در نسل پروان چڑھنے والا روایتی طرز فکر ہے من الحیث القوم ہم سب کو ملکر اس مسلے کا تدارک کرنا ہے معاشرتی سطح پر اپنے اپنے حلقہ احباب میں کم پڑھے لکھے افراد کو فیملی پلاننگ اور بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہو نے والی انفرادی و اجتماعی مشکلات سے متعلق آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کلاینٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے انکی ہر لحاظ سے کونسلنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور بہبود آبادی کے مراکز کے ماحول کو مزید بہتر اور قابل اعتماد بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو فیملی پلاننگ کے ثمرات سے مستفید کیا جا سکے ۔