سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی 50فارما سسٹوں کو مستقل کرنے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر درخواستیںمسترد کر دیں

بدھ 1 مارچ 2017 17:54

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی 50فارما سسٹوں کو مستقل کرنے کے ہائیکورٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی 50فارما سسٹوں کو مستقل کرنے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر درخواستیںمسترد کر دیں۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی طرف سے دائر درخواستوںپر سماعت کی ۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری علی جان عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے قانون کومد نظر رکھے بغیر ہی فارما سسٹوں کی مستقلی کا حکم جاری کیا ۔ استدعا ہے کہ اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ سماعت کے دوران فاضل بنچ نے استفسار کیا کہ جب قانون میں گنجائش نہیں تو ایڈ ہاک پر بھرتیاں کیسے کی گئیں جس پر سیکرٹری صحت تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ 2009ء کے بعد محکمہ صحت نے کسی افسر کو ایڈ ہاک پر نہیں رکھا ۔فارما سسٹوں کے وکلاء نے موقف اپنایا کہ فارما سسٹوں کو مقابلے کے امتحان کے بعد بھرتی کیا گیا ۔محکمہ صحت بلا جواز فارما سسٹوں کو برطرف کرنا چارہا ہے ۔فاضل بنچ نے دلائل سننے کے بعد پنجاب حکومت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

متعلقہ عنوان :