پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے

بدھ 1 مارچ 2017 17:48

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔وہ کچھ روز اسلام آباد میں قیام کریں گے اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر پارٹی رہنماؤں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری 4مارچ کو فوجی عدالتوں کے حوالے سے بلائی گئی پیپلزپارٹی کی اے پی سی کی صدارت کریں گے ۔اس کانفرنس میں پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں کے حوالے سے دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل طے کریگی ۔

متعلقہ عنوان :