وزیراعلیٰ سندھ کی آصف زرداری سے ملاقات ،سیاسی اور صوبے کی انتظامی صورت حال پر تبادلہ خیال

سابق صدر کا دفاتر میں نہ بیٹھنے والے سندھ کابینہ کے ارکان پر اظہار برہمی،عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جائے ،ہدایت صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ،کوشش ہے تمام منصوبے وقت پر مکمل ہوں،مراد علی شاہ کی بریفنگ

بدھ 1 مارچ 2017 17:48

وزیراعلیٰ سندھ کی آصف زرداری سے ملاقات ،سیاسی اور صوبے کی انتظامی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی سیاسی اور صوبے کی انتظامی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سید مراد علی شاہ نے آصف زرداری کو سندھ کابینہ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے دفاتر میں نہ بیٹھنے والے سندھ کابینہ کے ارکان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے ارکان پورے صوبے کے نمائندے ہیں ان کو دفاتر میں بیٹھ کر عوام کی خدمت کرنی چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ عام انتخابات میں فیصلہ عوام کو کرنا ہے ۔منتخب نمائندے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو کابینہ کے تمام ارکان کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ کابینہ کے ارکان کو قت کی قدر کرنے کی تلقین کی ہے ۔صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔میری کوشش ہے کہ تمام منصوبے وقت پر مکمل ہوں،اس لیے تمام ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہے ۔2018تک کئی میگا پروجیکٹس مکمل ہوجائیں گے ۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تھرکول پر تیزی سے کام جاری ہے ۔سی پیک منصوبے کے حوالے سے گذشتہ روز چین کے قونصلیٹ جنرل سے بھی تفصیلی بات چیت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :