سانحہ حویلیاں،پی آئی اےعوام میں اے ٹی آرطیاروں کااعتمادبحال نہ کرسکی

لوگ کہتےہیں’اےٹی آرتےنہیں جانا،اسی تےبس تےچلےجاساں‘،اے ٹی آرطیارہ ڈیڑھ ڈیڑھ منٹ کی ڈیپ لیتاہے،سی ای او پی آئی اے نہ آئےتوتحریک استحقاق پیش کریں گے۔کمیٹی ارکان کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 مارچ 2017 16:45

سانحہ حویلیاں،پی آئی اےعوام میں اے ٹی آرطیاروں کااعتمادبحال نہ کرسکی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مارچ2017) : قومی ایئرلائن سانحہ حویلیاں کے بعد عوام میں اے ٹی آرطیاروں کااعتمادبحال نہ کرسکی،مسافروں کواے ٹی آرطیاروں کے ٹکٹ آفرکیے جاتے ہیں۔لیکن مسافرٹکٹ لینے سے انکارکردیتے ہیں۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کاسینیٹرمشاہداللہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ جس میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ملسم لیگ(ق)کے رہنماء کامل علی آغا نے کہا کہ مسافروں کواے ٹی آرطیاروں کے ٹکٹ آفرکیے جاتے ہیں۔لوگ کہتےہیں’’اےٹی آرتےنہیں جانا،اسی تےبس تےچلےجاساں‘‘۔ انہوں نے کہاکہ اے ٹی آرطیارہ ڈیڑھ ڈیڑھ منٹ کی ڈیپ لیتاہے۔ کامل علی نے کہا کہ پی آئی اے کےلاہورسےاسلام آبادوالےمسافروں کی تعداد آدھی رہ گئی ہے۔ سینیٹرطاہرمشہدی نے کہاکہ ایئرلائن کسی کسٹمرسروس اورباحفاظت سروس کی وجہ سے نہیں چل رہی ہے۔اراکین کمیٹی نے کہا کہ پی آئی اے کے ایم ڈی کو کئی باربلایا ،نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ سی ای او پی آئی اے نہ آئےتوتحریک استحقاق پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :