صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 6 مارچ کی شام طلب کر لیا

بدھ 1 مارچ 2017 17:48

صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 6 مارچ کی شام طلب کر ..
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 6 مارچ کی شام چار بجے پارلیمن-ٹ ہائوس میں طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس دستور پاکستان کے آرٹیکل 53 کی شق (ای) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔