اقتصادی تعاون تنظیم رکن ممالک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے، ای سی او ممالک جغرافیائی اور سٹرٹیجک محل وقوع کی وجہ سے خطہ میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں

ایران کے صدر حسن روحانی کا 13ویں ای سی او سربراہ اجلاس سے خطاب

بدھ 1 مارچ 2017 17:48

اقتصادی تعاون تنظیم رکن ممالک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں مؤثر کردار ..
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم رکن ممالک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ای سی او سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ ای سی او ممالک اپنے جغرافیائی اور سٹرٹیجک محل وقوع کی وجہ سے خطہ میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او ممالک یورپ کو مختصر ترین تجارتی راستہ اور راہداری فراہم کرتے ہیں جو علاقائی تجارت کو مضبوط بنانے کا اہم ذریعہ ہے۔ ایرانی صدر نے ای سی او سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرنے پر وزیراعظم محمد نواز شریف اور پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔