کراچی ،آئی جی سندھ گریڈ 21اور گریڈ 20میں ترقی پانے والے افسران کو اگلے عہدوں کے رینک لگائے

بدھ 1 مارچ 2017 17:27

کراچی ،آئی جی سندھ گریڈ 21اور گریڈ 20میں ترقی پانے والے افسران کو اگلے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک سادہ وپروقار تقریب میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے گریڈ 21 میں ترقی پانیوالے پولیس سروس آف پاکستان کے آفیسر ڈاکٹر آفتاب پٹھان، ڈاکٹر ولی اللہ دل، جبکہ گریڈ 20 میں ترقی پانیوالے اقبال دارا، مظہرنواز شیخ اور عامرفاروقی کواگلے عہدوں کے رینک لگائے اور اپنی اور سندھ پولیس کی جانب سے مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکومت پاکستان کے جاری کردہ ایک نوٹیفیکشن کے تحت گریڈ 21 میں ترقی پانیوالے ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ ڈاکٹر آفتاب پٹھان کو ایڈیشنل آئی جی سندھ کی جبکہ ڈاکٹرولی اللہ دل کو گریڈ 21 کے تحت ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ کی باقاعدہ ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ گریڈ 20 میں ترقی پانیوالے پولیس سروس اف پاکستان کے آفیسر اقبال دارا کا ڈائریکٹر انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کراچی سے تبادلہ کرکے ڈی آئی جی پولیس ٹریننگ سندھ، مظہرنوازشیخ کو ایس پی ڈی ایل برانچ سے ڈی آئی جی ٹریفک،لائسنسنگ، اینڈ ٹریننگ کراچی تعینات کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :