وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر میں ہسپتال کا افتتاح کردیا، رواں سال مزید تین اسپتال مکمل ہوجائیں گے۔ سید مراد علی شاہ

بدھ 1 مارچ 2017 17:20

وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر میں ہسپتال کا افتتاح کردیا، رواں سال مزید تین ..
کراچی ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر میں ہسپتال کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو اس موقع پر سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ رواں سال مزید تین اسپتال مکمل ہو جائیں گے، ملیر میں واٹر بورڈ ڈویژن بھی بنادیا گیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر رکن سندھ اسمبلی مرتضیٰ بلوچ، سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو، سیکریٹری بلدیات محمد رمضان اعوان اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :