لوڈشیڈنگ کے ختم ہونے کا وقت آگیا، ماہ رمضان سے پہلے عوام کو ریلیف دیں گے،عابد شیر علی

بدھ 1 مارچ 2017 17:07

لوڈشیڈنگ کے ختم ہونے کا وقت آگیا، ماہ رمضان سے پہلے عوام کو ریلیف دیں ..
ملتان۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں گے ،اب ملک سے لوڈشیڈنگ کے ختم ہونے کا وقت آگیا ہے،اس کے تحت سسٹم کو اپ گریڈ کیا ہے اور سسٹم میں موجود خامیوں اور رکاوٹوں کو دور کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے میپکو ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، عابد شیر علی نے کہاکہ میپکو نے ریکوری کوبہتر کیا ہے جبکہ میپکو ریجن میں 22نئے گرڈ اسٹیشن تعمیر کیے گئے ہیں،انہوںنے بتایا کہ میپکو میں اپریل کے بعد وولٹیج ڈراپ ہونے کی کوئی شکایت نہیں ہوگی،میٹرریڈنگ 94فیصد کیمرے سے کی جارہی ہے جبکہ چھ فیصد کچے کے علاقوں کوبھی ایک ماہ کے اندر کیمرہ ریڈنگ پر کردیا جائے گا،میپکو ریجن میں 900کلومیٹر 11کے وی کی نئی ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی ہے جس سے 2700نئے دیہاتوں کو بجلی پہنچائی جائے گی،وزیرمملکت نے کہا کہ آرایل این جی سے 3600میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے،پہلے فیز میں 800میگا واٹ بکھی،بلوکی اور حویلی بہادر شاہ سے جون تک بجلی پیدا ہونا شروع ہوجائے گی،انہوںنے بتایا کہ قادرپور ساہیوال سے 1300میگاواٹ بجلی جون تک پیدا ہونا شروع ہوجائے گی،انہوںنے بتایا کہ پورٹ قاسم پر کول کے دو یونٹ لگانے ہیں جبکہ نندی پور کمبائنڈ سرکل سے 520میگاواٹ اپریل مئی میں پیداوار شروع ہوجائے گی ،انہوں نے بتایا کہ مارچ2018ء سے پہلے آٹھ سے دس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی،عابدشیر علی نے بتایا کہ ماہ رمضان سے پہلے عوام کوریلیف دیں گے جو لوگ بل نہیں دیتے ،جہاں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں لوڈشیڈنگ ہوگی،باقی جگہوں پر ان شاء اللہ جلد لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوجائے گا،انہوںنے کہاکہ میپکو میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے ملازمین میں انعامات بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :