گندم میں خوردبرد کیس، سابق وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ کو گرفتار کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 مارچ 2017 16:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2017ء): گندم خوردبرد کیس میں سابق وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے صوبائی وزیر خوراک کی ضمانت منسوخ ہونے پر انہیں گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے وزیر خوراک کے خلاف تین ریفرنسز دائر کیے گئے تھے، جن میں اسفند یار کاکڑ پر کروڑوں روپے کی خوردبرد کا الزام عائد کیا گیا۔