لاہور ھائیکورٹ کا کوئلوں کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی بہبود کیلئے پنجاب حکومت سے جواب طلب

بدھ 1 مارچ 2017 17:07

لاہور ھائیکورٹ کا کوئلوں کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی بہبود ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے کوئلوں کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی بہبود کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت سے جامع اور تفصیلی جواب مانگ لیا ہی. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے نجی کمپنی کی درخواست پر سماعت کی جس میں کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کیلئے قانون سازی کی استدعا کی گئی.

سماعت کے دوران لاہورہائیکورٹ نے تفصیلی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کی سرزنش کی اور واضح کیا کہ ورکرز کی بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں ورنہ سیکرٹری مائنز عدالت میں خودپیش ہوں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکا کے مطابق پنجاب میں کوئلے کی کانوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی بہبود کیلئے کوئی کا نظام موجود نہیں ہے .

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ مزدور کوئلے کی کانوں میں کام کر کے پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں اور ورکر کمپینسیشن ایکٹ 1923 میں مزدوروں کو ہونے والی بیماری کا ذکر نہیں ہے۔ شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ حکومت کو قانون میں ترامیم کرکے مزدوروں کی بہبود کے اقدامات کری. عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید کارروائی 3 مارچ تک ملتوی کردی.

متعلقہ عنوان :