لاہور، لاہور ہائیکورٹ نے تین بچوں کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا

د رخواست گزار فوزیہ بی بینے بچوں کی تحویل کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا

بدھ 1 مارچ 2017 17:04

لاہور، لاہور ہائیکورٹ نے  تین بچوں کو باپ سے لے کر ماں  کے حوالے کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے تین بچے باپ سے لے کر ماں کی تحویل میں دے دیئی. بچوں نے باپ کے ساتھ جانے کی ضد کی اور روتے رہی. لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے فوزیہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی د رخواست گزار نے بچوں کی تحویل کیلئے عدالت سے رجوع کیا. درخواست گزار خاتون کے وکیل نے بتایا کہ خاتون کے شوہر مقبول شاہ نے دوسری شادی کر لی.

شوہر نے پہلی بیوی کو گھر سے نکال دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بچے بھی اپنے پاس رکھ لیے ہیں. وکیل کے مطابق خاتون کو اس کے بچوں سے ملنے بھی نہیں دیا جا رہا. عدالتی حکم پر تینوں بچوں 7 سالہ حسنین علی 6 سالہ علیزہ اور 3 سالہ عافیہ کو پیش کیا گیا. ہائیکورٹ کی جج نے بچوں کی عمر کے پیش نظر تینوں بچے باپ سے واپس لے کر ماںکے حوالے دیا. بچوں نے ماں کے ساتھ جانے انکار کر دیا اور احاطہ عدالت میں رو رو کر باپ کے ساتھ جانے کی ضد کی.تاہم ماںتینوں بچوں کو اپنے ساتھ لے گئی.

متعلقہ عنوان :