لاہور ھائیکورٹ نے ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے حکام سے جواب مانگ لیا

بدھ 1 مارچ 2017 17:04

لاہور ھائیکورٹ نے ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے حکام سے جواب مانگ لیا ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے صدر ایملائز یونین عارف گجر سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیلملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عدالت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے 90 ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا لیکن عدالتی احکامات کے باوجود چیئرمین بورڈ نے ملازمین کو مستقل نہیں کیا۔ درخواستگزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر چیئرمین بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے

متعلقہ عنوان :