لاہور ھائیکورٹ نے سکولوں کی ماہانہ فیسوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست عدم پیر وی کی بناء پر خارج کردی

بدھ 1 مارچ 2017 17:04

لاہور ھائیکورٹ نے سکولوں کی ماہانہ فیسوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے ایل ڈی اے کے سکولوں کی ماہانہ فیسوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست عدم پیرروی کی بناء پر خارج کردی۔

(جاری ہے)

عدالت میں مقامی شہری خورشید وغیرہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشن ریگولیشن ایکٹ کے تحت فیسوں میں بغیر بتائے اضافہ نہیں کیا جاسکتا جبکہ ایل ڈی اے کے سکولوں کے طلبہ کی ماہانہ فیسوں میں بلاجواز اضافہ کیاجارہا ہے۔

عدالت میں ایل ڈی اے سکولز کا وکیل کا کہنا تھا کہ دس سال کے بعد چار سو پچاس روپے کا معمولی اضافہ کیا گیا جببکہ پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشن ریگولیشن ایکٹ کا نفاذ ایل ڈی اے کے سکولوں پر نہیں ہوگا عدالت میں درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کردی

متعلقہ عنوان :