ْلاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے ماتحت سکولوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی

بدھ 1 مارچ 2017 17:04

ْلاہور ہائیکورٹ نے  پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے ماتحت سکولوں کی کارکردگی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب سپورٹ سکولز پالیسی 2016 کے خلاف درخواستوں پر پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے ماتحت کیے جانے والے سکولوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے ظہیر عباس سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں پنجاب سپورٹ سکولز پالیسی 2016 کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواستوں میں حکومت پنجاب سکولوں کی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ماتحت کر رہی ہے ۔درخواست گزاروں کے مطابق سکولوں کو فاؤنڈیشن کے ماتحت کرنے کا اقدام بے جواز ہے۔ پرائیویٹ سکولوں کا انتظام پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے سپرد پسند ناپسند کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔ جبکہ پرائیویٹ سکولوں کا تعلیمی معیار بہتر ہے۔درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ سکولوں کو فاؤنڈیشن کے ماتحت کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائی.

متعلقہ عنوان :