لاہور ، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، لاہور ہائیکورٹ نے وفاق اور پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا

بدھ 1 مارچ 2017 16:58

لاہور ، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، لاہور ہائیکورٹ نے وفاق اور پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس امین الدین خان نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی درخواست پروفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لئے طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان کے 22نکات پرعمل درآمد نہیں کررہی جبکہ پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیاجارہاہے اور پنجاب میں رینجرز تعینات کردی گئی ہے۔ جس پر درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں رینجرز کو محدود اختیارات دئیے گئے عداللت نے وفاقی اورپنجاب حکومت کے وکلاء کو مزید دلائل دینے کے لئے 22مارچ کو طلب کرلیا ہے