سانحہ ماڈل ٹائون میں نامزد خرم رفیق کی ضمانت سے کیس کی سماعت

سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی

بدھ 1 مارچ 2017 16:58

سانحہ ماڈل ٹائون میں نامزد خرم رفیق کی ضمانت سے کیس کی سماعت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون میں نامزد پولیس اہلکار خرم رفیق کی ضمانت سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے ، کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی ، مقدمہ کی سماعت کے ملزم کے وکیل آصف قریشی نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون وقوعہ پر 2مقدمات کا اندراج کیاگیا،اس واقعے کے پہلے مقدمے کی تحریک منہاج القرآن نے بھی مخالفت کی تھی،تحریک منہاج القرآن کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاون میں پہلا مقدمہ وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ نے حقائق مسخ کرنے کے لیے درج کروایا انہوں نے کہا کہ وقوعہ پراب تک 2مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں بن چکی ہیں لیکن کسی بھی تحقیقاتی ٹیم نے میرے موکل کے خلاف ثبوت نہیں دیا ،اس پر جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ ہائی کورٹ نے آپ کی درخواست ضمانت ویڈیوکلپ کی بنیاد پر منسوخ کی ہے ویڈیو کلپ میں آپ کا موکل واضح نظر آرہاہے، اس پر ملزم کے وکیل نے موقف اختیا ر کیا کہ ویڈیو کلپ میں کہیں بھی کانسٹیبل خرم لطیف فائرنگ کرتے ہوئے نہیں دیکھاگیا ویڈیو کلپ میں توایس پی سلمان سمیت متعددپولیس اہلکاروں کی شناخت ہوئی ہے ،ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر میں بھی میرے ملزم کا ذکر نہیں ہے ،عدالت نے فریقین کونوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ملزم کی درخواست ضمانت ویڈیو ریکارڈ کی بنیاد پر مسترد کر دی تھی جس پر ملزم کی جانب سے سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :