نیپرا نے کراچی الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

بدھ 1 مارچ 2017 16:54

نیپرا نے کراچی الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 23 پیسے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کراچی الیکٹرک کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہی سی سی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی جس کی سماعت چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کی زیر صدارت ہوئی جس کے بعد نیپرا نے جنوری کے مہینے کیلیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے جبکہ گزشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے پورے ملک کے بجلی سارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی جس سے سارفین کو دو ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا تھا لیکن یہ اطلاق کے الیکٹرک کے سارفین پر لاگو نہیں کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :