پائیدار ترقی اورقیام امن کیلئے باہمی زمینی اور فضائی روابط ضروری ہیں،نواز شریف

بدھ 1 مارچ 2017 16:54

پائیدار ترقی اورقیام امن کیلئے باہمی زمینی اور فضائی روابط ضروری ہیں،نواز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اکنامک آپریشن آرگنائزیشن ( ای سی او ) کے مقاصد حاصل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے امن کے قیام اور باہمی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز یہاں ای سی او سربراہ اجلاس کے بعد تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پائیدار ترقی اور امن کے قیام کے لئے باہمی زمین اور فضائی روابط انتہائی ضروری ہے ای سی او اجلاس کے اعلامیے میں بھی باہمی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت محسوس کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ باہمی روابط کو مربوط بنانے کے لئے رکن ممالک اپنا کردار کلیدی انداز میں ادا کریں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اجلاس میں توانائی کے شعبے میں تعاون ، اعلی تعلیم کے فروغ پر زور دینے سمیت خوراک اور ماحولیات کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا اور ہمیں یقین ہے کہ رکن ممالک خطے کی ترقی کے لئے ہم آہنگی امن اور خوشحالی کے لئے موثر انداز میں کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :