مانسہرہ،جیپ کھائی میں جاگری،خواتین بچوں سمیت9 افراد جاں بحق،2 شدید زخمی

مقامی افراد نے دشوار ترین علاقے سے لاشوں کو نکلا،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،عینی شاہد

بدھ 1 مارچ 2017 16:49

مانسہرہ،جیپ کھائی میں جاگری،خواتین بچوں سمیت9 افراد جاں بحق،2 شدید ..
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) مانسہرہ کے علاقے جیوڑی راٹھی کے مقام پر جیپ کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے جیوڑی راٹھی کے مقام پر مسافر جیپ کھائی میں گر گئی جس سے 9 افراد جاں بحق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

جاں بحق اور زخمی ہونے و الوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ عینی شاہد کے مطابق حادثہ تیزی رفتاری کے باعث پیش آیا ،زخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا جبکہ ریسکیو حکام دشوار ترین راستوں کی وجہ سے کئی گھنٹوں بعد پہنچے،دوسری جانب ریسکیو حکام نے بھی جاں بحق افراد کی تصدیق کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :