اسلام آباد ہائیکورٹ نے چئیرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 مارچ 2017 16:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2017ء) : اسلام آباد ہائیکورٹ نے چئیر مین نادرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے2010ء کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایف آئی اے اور پولیس کو ریونیو ریکارڈ  کے لیے بائیو میٹرک سسٹم تک رسائی کا فیصلہ سنایا تھا جس پر نادرا نے عملدرآمد نہیں کیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کو 3 مارچ تک پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :