کوہاٹ ٹنل کے قریب سے پولیس نے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی

اسلحہ وین کے خفیہ خانوں میں چھپا کر افغانستان بھیجنے کا منصوبہ تھا جسے ناکام بنادیاگیا

بدھ 1 مارچ 2017 16:44

کوہاٹ ٹنل کے قریب سے پولیس نے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) کوہاٹ ٹنل کے قریب سے پولیس نے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی ہے ،اسلحہ وین کے خفیہ خانوں میں چھپا کر افغانستان بھیجنے کا منصوبہ تھا ،جسے ناکام بنادیاگیا۔ایس پی آپریشن کوہاٹ طارق محمود کے مطابق پولیس نے درجنوں کلاشنکوف ،پستول اورہزاروں کارتوس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ایس پی آپریشن کے مطابق ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر اورآپریشن کے تحت کوہاٹ بھرمیں سیکورٹی سخت کی گئی تھی ،ْایسے میں ایک وین کی تلاشی لی گئی تو اس میں بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد ہوا ۔پولیس کے مطابق پکڑے گئے اسلحہ میں30 کلاشنکوف ،98 پستول اور ہزاروں کارتوس شامل ہیں، ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ،ْاسلحہ پہلے کوہاٹ اورپھر افغانستان بھیجنے کا منصوبہ تھا۔

متعلقہ عنوان :