چار سدہ ،ْ سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،ْ دس اشتہاریوں سمیت 25مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 1 مارچ 2017 16:44

چار سدہ ،ْ سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،ْ دس اشتہاریوں سمیت 25مشتبہ افراد ..
چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء)چارسدہ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے جانے والے آپریشن میں 10 اشتہاری اور 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ملک دشمنوں کے خلاف تنگی کے علاقے میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 10 اشتہاری اور 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے دو راکٹ لانچر ، دو دستی بم ، چھ کلاشنکوف ، چھ بندوقیں اور دس پستول برآمد کر لی گئیں ،ْملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔