کسی کو شک وشبہ میں نہیں ہونا چاہیے ،ْمسلم لیگی ہوں اور مسلم لیگ کے پرچم میں ہی دفن ہونگا ،ْمخدوم جاوید ہاشمی

پاکستان اہم دوراہے پر کھڑا ہے تمام سیاستدانوں اور مقتدر قوتوں کو ملک کی سلامتی او ر ترقی ،عوام کی خوشحالی کیلئے اہم فیصلے کرنے ہونگے ،ْ سینئر سیاستدان

بدھ 1 مارچ 2017 16:44

کسی کو شک وشبہ میں نہیں ہونا چاہیے ،ْمسلم لیگی ہوں اور مسلم لیگ کے پرچم ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کسی کو شک وشبہ میں نہیں ہونا چاہیے ،ْمسلم لیگی ہوں اور مسلم لیگ کے پرچم میں ہی دفن ہونگا۔وہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے چیف آرگنائزر سابق وفاقی وزیر کنور قطب الدین خان اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری محمد اشرف قریشی سے خصوصی ملاقات کے موقع بات چیت کررہے تھے ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان ایک اہم دوراہے پر کھڑا ہے تمام سیاستدانوں اور مقتدر قوتوں کو ملک کی سلامتی او ر ترقی ،عوام کی خوشحالی کیلئے اہم فیصلے کرنے ہونگے۔اس وقت عوام اورعام سیاسی کارکن پریشانی کاشکارہیں۔سیاسی کارکنوں کی نرسریاں ختم ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان اچھا لیڈر ہوتاتو آج ملک میں بہت مثبت تبدیلی آچکی ہوتی ۔

(جاری ہے)

میری نئی کتاب عنقریب مارکیٹ میں آنے والی ہے جس میں بہت سے اہم انکشافات ہونگے۔اس موقع پر کنور قطب الدین نے کہاکہ پاکستان کی بقاء،سلامتی اور اس کی ترقی سب سے پہلی ترجیح ہے ۔میں پیرپگاڑا کی ہدایت پر ملک بھر کی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کررہاہوں تاکہ آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کی تیاری کے ساتھ ساتھ مسلم لیگی کارکنوں کو متحرک بھی کیا جاسکے ۔بعد ازاں کنور قطب الدین نے سینئر مسلم لیگی اور نامور سیاسی شخصیت مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی اور سابق وفاقی وزیر سید تنویر الحسن گیلانی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کرنے کیساتھ ساتھ ملکی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :