سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامہ لیکس سے متعلق دائر دو درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیں

کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ ہوچکا ،ْ درخواستیں موثر نہیں رہیں ،ْچیف جسٹس

بدھ 1 مارچ 2017 16:41

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامہ لیکس سے متعلق دائر دو درخواستیں غیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامہ لیکس سے متعلق دائر دو درخواستیں غیر موثر ہونے پر نمٹا دیںجبکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہاہے کہ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ ہوچکا اب یہ درخواستیں موثر نہیں رہیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے درخواستوں پر سماعت اپنے چیمبر میں کی ۔

(جاری ہے)

درخواست وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں پانامہ لیکس سے متعلق دائر تمام درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دینے اورکیس میں فریق بننے کی استدعا کی گئی تھی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کو سننے کے بعد فیصلہ بھی محفوظ ہے جس کے بعد عدالت نے درخواستیں غیر موثر ہونے کی بنا پر نمٹادیں۔