اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہی اجلاس میں شریک سربراہان مملکت و حکومتی نمائندوں کے اعزاز میں وزیر اعظم کا ظہرانہ

بدھ 1 مارچ 2017 16:41

اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہی اجلاس میں شریک سربراہان مملکت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء)وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہی اجلاس میں شریک سربراہان مملکت و حکومتی نمائندوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے وزیر اعظم ہائوس میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہی اجلاس میں شریک سربراہان مملکت و حکومتی نمائندوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا اس موقع پر وزیر اعظم نے پی ایم ہائوس کے صدر دروازے پر مہمان شخصیات کا خیرمقدم کیااس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے کچھ دیر گفتگو بھی کی ۔

بدھ کو ہونے والی اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں ترکی ،ْ ایران ،ْ کرغزستان ،ْ ازبکستان ،ْ قزاخستان ،ْ آذر بائیجان ،ْ ترکمانستان ،ْ تاجکستان کے سربراہان و حکومتی نمائندے شریک ہوئے تاہم افغانستان کی جانب سے پاکستانی سفیر نے شرکت کی ۔