سندھ میں بڑے پیمانے پر خسرہ اور نمونیا پھیلنے کا انکشاف

کراچی کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں سے بچے خسرہ سمیت دیگر امراض میں رپورٹ نہ ہورہے ہوں

بدھ 1 مارچ 2017 16:38

سندھ میں بڑے پیمانے پر خسرہ اور نمونیا پھیلنے کا انکشاف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں نومولود سے دو سال تک کے بچوں میں بڑے پیمانے پر خسرہ اور نمونیا پھیل رہا ہے،پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن نے حکام کو خبر دار کیا ہے کہ فوری طور پر اگر انسداد خسرہ کی مہم نہ شروع کی گئی تو یہ مرض وبائی صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں سرکاری اسپتال ہوں یا نجی طبی ادارے ہر جگہ او پی ڈی میں خسرہ اور نمونیا سے متاثر بچوں کی تعداد میں دن بد ن اضافہ ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن کے سر براہ ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق خسرہ ایک جان لیوا مرض ہے، جس کا بچاو 9 ماہ میں پہلا اور 15 ماہ میں دوسرا حفاظتی ٹیکہ ہے۔ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق خسرہ کا مرض ایک بچے سے دوسرے میں باآسانی منتقل ہو جاتا ہے، اس لئے والدین خاص طور پر احتیاط کریں،کراچی کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں سے بچے خسرہ سمیت دیگر امراض میں رپورٹ نہ ہورہے ہوں۔دوسری جانب حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کی جانب سے گزشتہ ایک سال سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں خسرہ کی کوئی مہم نہیں چلائی جاسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :