سندھ ہائیکورٹ نے شہر کا واحد ایڈویچر پارک گو ایش کھولنے کا حکم دے دیا

بدھ 1 مارچ 2017 16:38

سندھ ہائیکورٹ نے شہر کا واحد ایڈویچر پارک گو ایش کھولنے کا حکم دے دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے شہر کا واحد ایڈویچر پارک گو ایش کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس ندیم اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں گو ایش ایڈوینچر پارک کی بندش پر گو ایش ایڈوینچر پارک کی انتظامیہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں پارک انتطامیہ کے وکیل عرفان بھٹہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کے ایم سی انتظامیہ نے سنے اور نوٹس دئے بغیر گو ایش ایڈوینچر پارک بند کر دیا تھا۔

مالی تنازعے پر شہریوں کو سستی اور اچھی تفریح سے محروم کر دیا گیا ہے۔ لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ عوام الناس کی خاطر پارک کو دوبارہ کھولا جائے۔ جس پر عدالت نے گو ایش ایڈوینچر پارک کو کھولنے کا حکم جاری کردیا جبکہ دووسری جانب گو ایش انتظامیہ نے بقایہ 18 لاکھ روپے میں سے 12 لاکھ ناطر کے پاس جمع کرا دئے ہیں۔ واضح رہے بلدیہ عظمی کراچی نے اپریل 2016 میں عدم ادائیگی پر پارک کو بند کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :