محکمہ اطلاعات کرپشن کیس ،سندھ ہائی کورٹ نے دونوں ریفرنسز کے ملزمان کی فہرست علیحدہ کرنے کی ہدایت کردی

بدھ 1 مارچ 2017 16:38

محکمہ اطلاعات کرپشن کیس ،سندھ ہائی کورٹ نے دونوں ریفرنسز کے ملزمان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات نی5 ارب روپے سے زائد کرپشن کیس کی سماعت پردونوں ریفرنسسز میں ملزمان کی فہرست علیحدہ علیحدہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس فاروق شاہ کی سربراہی میں قائم دورکنی بینچ کی عدالت میں محکمہ اطلاعات میں 5ارب روپے سے زائد کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں ملزم سابق سیکریٹری اطلاعات زولفقار شہلوانی ,الطاف میمن و دیگر پیش ہوئے۔عدالت نے نیب کی جانب سے دائر دونوں ریفرنسسز میں ملزمان کی فہرست علیحدہ علیحدہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع بھی کردی ہے۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :