انسداددہشت گردی عدالت نے ایئرپورٹ حملہ کی سماعت پر 14 مارچ تک جوڈیشل مجسٹریٹ سے جواب طلب کرلیا

بدھ 1 مارچ 2017 16:38

انسداددہشت گردی عدالت نے ایئرپورٹ حملہ کی سماعت پر 14 مارچ تک جوڈیشل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) انسداددہشت گردی کی عدالت نے ائرپورٹ حملہ کی سماعت پر 14 مارچ تک جوڈیشل مجسٹریٹ سے جواب طلب کرلیا ہے۔بدھ کوانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ائر پورٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ غیرقانونی اسلحہ و پولیس مقابلہ کے مقدمات میں سرمد صدیقی بری ہوچکا ہے۔جبکہ سانحہ ائر پورٹ کے مقدمہ پر فیصلہ محفوظ ہوچکا ہے۔دوسری جانب جیل ٹرائل ہونے کے باعث ڈکیتی کا مقدمہ نہیں چل رہا اس لیے استدعا ہے کہ ڈکیتی کا مقدمہ بھی جیل منتقل کیا جائے۔بعدازاں عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے 14 مارچ تک طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج ہے۔

متعلقہ عنوان :