چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس پیر 6مارچ کو منعقد کیا جائیگا

بدھ 1 مارچ 2017 16:35

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس پیر 6مارچ کو منعقد کیا جائے گا ۔جسٹس سجاد علی شاہ کو سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج تعینات کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

فل کورٹ ریفرنس میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز سندھ بار کونسل کے وائس چئیرمین سندھ ہائیکورٹ بار کے عہدیداران ایڈووکیٹ جنرل سندھ پراسیکیوٹر جنرل سندھ سمیت سینئر وکلا شرکت کریں گے ۔جسٹس سجاد علی شاہ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد جسٹس احمد علی ایم شیخ سندھ ہائی کورٹ کے 25ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :