قدیم جیٹیوں پر مچھلی کے شکار پر پابندی،سندھ ہائیکورٹ پورٹ قاسم اتھارٹی سے وضاحت طلب کرلی

بدھ 1 مارچ 2017 16:35

قدیم جیٹیوں پر مچھلی کے شکار پر پابندی،سندھ ہائیکورٹ پورٹ قاسم اتھارٹی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے قدیم جیٹیوں پر مچھلی کے شکار پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت پرپورٹ قاسم کو 16 مارچ تک وضاحت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں قدیم جیٹیوں پر مچھلیوں کے شکار پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ پورٹ قاسم سے راستہ بند کرنے کے باعث ماہی گیروں کی کشتیاں گہرے سمندر میں شکار کے لئے جاتی ہیں اور ڈوبنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

پورٹ قاسم اتھارٹی چار سو سالہ جیٹی پر مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی ہے جس کے باعث ابراہیم حیدری سمیت مختلف بستیوں کے ماہی گیر متاثر ہو رہے ہیں۔ عدالت میں پورٹ قاسم اتھارٹی کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کی گئی عدالت نے پورٹ قاسم اتھارٹی اور وزارت پورٹ اینڈ شپنگ سے 16 مارچ تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :