کراچی، عدالت نے گینگ وار ملزم شاہد بکک کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزم جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا

بدھ 1 مارچ 2017 16:35

کراچی، عدالت نے گینگ وار ملزم شاہد بکک کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) انسدادہشتگردی کی عدالت نے فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کرنے پرلیاری گینگ وار کے مفرور ملزم شاہد بکک کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔بدھ کوکراچی انسدادہشتگردی کی عدالت میں فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں پولیس انسپکٹر سلیم اللہ کی جانب سے ملزم شاہد بکک کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف دفعہ 87 88 کی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے ملزم کے خاکے بھی اخبارات میں شائع کر دئے گئے ہیں ۔ملزم کی تھانے میں عدم پیشی اور فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کئے گئے ہیں عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ منظور کر لی عدالت نے ملزم شاہد بکک کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے اور ملزم کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کے ایک بار پھر ناقابل صمانت وارنٹ بھی جاری کردئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :