کراچی، رینجرز کی لیاری میں کارروائی، گینگ وار اہم کارندہ گرفتار، اسلحہ برآمد

کچھی رابطہ کمیٹی گروہ کے کارندے کے گھر سے خود کار ہتھیار اور مختلف مملک کی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی

بدھ 1 مارچ 2017 16:35

کراچی، رینجرز کی لیاری میں کارروائی، گینگ وار اہم کارندہ گرفتار، اسلحہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) رینجرز نے لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں چھاپہ مار کر لیاری گینگ وار کے کچھی رابطہ کمیٹی گروپ کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم رمضان عرف پٹیل کے گھر سے 1 عدد 7 ایم ایم رائفل دو ٹرپل ٹو رائفلز، دو پستول، ایک بائیس بور رائفل، 5 جعلی پاسپورٹس، ایک دور بین، مختلف ہتھیاروں کے 1320 راونڈز اور مختلف ممالک کی کرنسی برآمد کی گئی۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا اسلحہ شہر میں بد امنی پھیلانے کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔