کراچی ،وزیراعلی سندھ نے آسو گوٹھ میں اربن ہسپتال کا افتتاح کردیا

ہسپتال کیلئے فنڈز کا مسئلہ نہیں ہوگا جلد تمام مسائل حل کیے جائیں گے،صوبے کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائیگا، مراد علی شاہ پاکستان میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا آنا نیک شگون ہے، مصروفیت نہ ہوئی توپی ایس ایل کا فائنل دیکھنے ضرورلاہور جاؤں گا،تقریب سے خطاب

بدھ 1 مارچ 2017 16:35

کراچی ،وزیراعلی سندھ نے آسو گوٹھ میں اربن ہسپتال کا افتتاح کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے آسو گوٹھ میں 36 بستروں پر مشتمل اربن اسپتال کا افتتاح کردیا ہے ۔اسپتال کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 20 سال پہلے جس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا آج اس کا افتتاح کیاہے۔انہوںنے کہا کہ اسپتال کیلئے فنڈز کا مسئلہ نہیں ہوگا جلد تمام مسائل حل کیے جائیں گے، 36 بستروں پر مشتمل اربن اسپتال 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیرکیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کہ صوبے میں اور بھی منصوبے ہیں جنہیں مکمل کیا جائے گا،ملیر کو پانی فراہم کرنے کے لیے واٹر بورڈ ڈویژن قائم کردیا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا خوشی کی بات ہے اور پاکستان میں انٹر نیشنل کھلاڑیوں کا آنا اچھا شگون ہے، میڈیا ساتھ دے تو اگلے سال کراچی میں بین الاقوامی میچز کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پی ایس ایل فائنل کا دعوت نامہ مل گیا ہے تاہم مصروفیت نہ ہوئی تو فائنل دیکھنے ضرور جاں گا اور اگر لاہورنہیں جاسکا تو ٹی وی پر فائنل ضروردیکھوں گا۔

متعلقہ عنوان :