صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 مارچ کو پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کر لیا

اجلاس میں فوجی عدالتوں کی توسیع کیلئے قانون سازی کی جائیگی

بدھ 1 مارچ 2017 16:35

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 مارچ کو پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 مارچ بروز پیر شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کر لیا ہے اجلاس میں فوجی عدالتوں کی توسیع کیلئے قانون سازی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

پارلیمانی زرائع کے مطابق اجلاس دو ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔