لاہور ہائیکورٹ نے ارکین اسمبلی کو آئین کے آرٹیکل 62 ، 63 پر عملدرآمد کرانے کی پابندی کیلئے درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے

بدھ 1 مارچ 2017 16:35

لاہور ہائیکورٹ نے ارکین اسمبلی کو آئین کے آرٹیکل 62 ، 63 پر عملدرآمد ..
لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے ارکین اسمبلی کو آئین کے آرٹیکل 62 ، 63 پر عملدرآمد کرانے کی پابندی کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جسٹسں عاطر محمود نے جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی درخوست پر سماعت کی جس میں آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر عمل درآمد نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار تنظیم کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ ارکان اسمبلی کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر عملدرآمد کا پابند بنایا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 مارچ تک ملتوی کر دی۔